بھارتی مشہور اداکارہ کترینہ کیف کے مداح کافی عرصے سے اُن کے ماں بننے کی خبریں سنتے رہے ہیں, لیکن اس بار قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ افواہیں نہیں بلکہ حقیقت ہے، کیونکہ وہ اپنے قریبی دوست شاہ روخ خان کے بیٹے آریان خان کے شو کے پریمیئر میں نظر نہیں آئیں۔
کترینہ کیف کے شوہر اور اداکار وکی کوشل اکیلے آریان خان کے ڈائریکٹوریل ڈیبیو کی تقریب میں شریک ہوئے، مگر کترینہ کی غیر موجودگی اور پہلے سے چل رہی افواہوں نے اس خبر کو مزید تقویت دی۔
کچھ دن قبل اُنہیں ڈھیلے ڈھالے لباس میں دیکھا گیا تو لوگوں نے کہا کہ وہ اپنا بیبی بمپ چھپا رہی ہیں۔ اندرونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کترینہ کیف کی ماں بننے کے قریب ہے۔
اداکارہ عائشہ عمر کے شو لازوال عشق پر عوامی اعتراضات، پیمرا کا ردعمل
رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل اس وقت لندن میں ہے اور اکتوبر میں اپنے پہلے بچے کی آمد کی تیاری کر رہا ہے، اگرچہ کترینہ اور وکی نے باضابطہ اعلان نہیں کیا، مگر قیاس آرائیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
اسی دوران کترینہ کا 2019 کا ایک پرانا فلم فیئر کا انٹرویو بھی وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اپنے بچپن اور فیملی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ والد کی غیر موجودگی نے اُن کی زندگی میں ایک خلا چھوڑ دیا، انہوں نے کہا کہ جب میرے بچے ہوں گے، تو میں چاہوں گی کہ وہ دونوں والدین کے ساتھ رہنے کا تجربہ کریں۔
