پاکستان کے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انہیں جنید صدیق نے پانچویں گیند پر صفر پر آؤٹ کر دیا، اوپنر بیٹر مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیرئیر میں صائم ایوب آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے جو کہ شاہد آفریدی کے ریکارڈ کے برابر ہے، شاہد آفریدی نے 98 میچوں میں آٹھ بار بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والی فہرست میں عمر اکمل پہلے نمبر پر ہیں، وہ 84 میچوں میں 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی کا ریکارڈ صائم نے صرف 44 اننگز میں برابر کیا ہے۔
صفر پر آؤٹ ہونے والوں بلے بازوں کی فہرست میں کامران اکمل تیسرے نمبر پر ہیں وہ 58 میچوں میں 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ اور بابر اعظم بھی سات سات مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔
یو اے ای کو شکست ، پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا
2024ء میں زمبابوے کے کرکٹر رچرڈ نگاراوا نے ایک کیلنڈر سال میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا۔ وہ 20 ٹی ٹوئنٹی میچز میں چھ بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
