پاکستان نے دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے میچ میں متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 146 رنز بنائے ، جس کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 18 ویں اوور میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستانی ٹیم نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا ، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ صائم ایوب ایونٹ میں مسلسل تین مرتبہ جبکہ ایک مہینے کے اندر 4 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہونے والے پہلے بیٹر بن گئے۔
میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی ٹیم اور منیجر سے معافی مانگ لی
پاکستان کے دوسرے اوپنر صاحبزادہ فرحان 5 کے اسکور پر آئوٹ ہو گئے۔ فخر زمان نے 36 گیندوں پر 50 اور کپتان سلمان آغا 27 گیندوں پر صرف 20 رنز بنا پائے ، شاہین آفریدی نے 14 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔
یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق نے 4 جبکہ سمرن جیت سنگھ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ یو اے کی جانب سے راہول چوپڑا نے 35 جبکہ داروپراشار نے 20 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ، ابرار احمد اور حارث رئوف نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
