چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہےمیچ ریفری پر کافی اعتراض تھا، کچھ دنوں سے ایک پراسس چل رہا تھا،کچھ دیر پہلے میچ ریفری نے ہیڈ کوچ، ٹیم کپتان سے معذرت کی ہے۔
ہم نے آئی سی سی کو درخواست کی تھی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر انکوائری کریں،کرکٹ کو اسپورٹس رہنے دیں، کرکٹ کو تمام چیزوں سے بالا تر رہنے دیں، ایک بڑا فیصلہ، وزیر اعظم سمیت بہت سارے لوگ اس میں شامل تھے۔
اسی لیے یہ لوگ آئے، اللہ نے پھر پاکستان کی عزت ویسے ہی رکھی جیسے قوم توقع کر رہی تھی،ٹیم سے امید ہے اچھی کارکردگی دے گی، قوم سے درخواست ہے ٹیم کو سپورٹ کریں،ہمارا پینل ہے انہیں ری ویو کریں گے۔
سابق چییرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ سپورٹس میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، آج بھی یہی موقف ہے، ہم نے سیاست نہیں کھیلی انہوں نے کھیلی، ہم نے معذرت مانگی انہوں نے معذرت کر لی،آپ نے ری ایکشن دیکھ لیا۔
سابق چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے ایسا جذباتی فیصلہ نہیں کیا جس سے کرکٹ متاثر ہوتی،کرکٹ ٹیم نے رہنا ہے اس کہانی کو آگے لے کر جانا ہے، محسن صاحب نے کہا انکوائری ہوگی، یہ اچھی بات ہے، ٹیم کو بیک کریں۔
دلچسپ چیز یہ ہے، پائی کرافٹ بھارت کا فیورٹ ہے، ہم بات کررہے تھے کہ 90 بار وہ بھارت کے میچ میں میچ ریفری رہے،یہ چیز نہیں ہونی چاہیے، لگا کہ ہر دفعہ انہیں وہاں لگایا جاتا ہے۔
قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کو اسٹیڈیم روانہ ہونے کی ہدایت کردی جس کے بعد ٹیم اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہوگئی۔
We have asked the Pakistan team to depart for the Dubai Cricket Stadium. Further details to follow
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 17, 2025
اس سے قبل ترجمان پی سی بی عامرمیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اوریواے ای کامیچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوگا،ابھی مشاورتی عمل چل رہا ہے،آئی سی سی سے مذاکرات چل رہے ہیں۔
قبل ازیں دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کاسامان بس میں رکھ دیا گیا تھا، لیکن پاکستان ٹیم کے پلیئرز ابھی ہوٹل میں موجود ہیں،کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی بات چیت بھی ہوئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی تھی۔میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا ہے۔
ہاتھ نہ ملانے کا تنازع،رکی پونٹنگ نے خود سے منسوب بیان پر خاموشی توڑ دی
ذرائع کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت پر پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے پر غور کرسکتی ہے۔
