سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ صاحبزادہ فرحان پہلے پاکستانی بیٹر ہیں جنہوں نے بمرا کو چھکا مارا، مگر حقیقت یہ ہے کہ سب سے پہلے یہ کارنامہ عمر اکمل نے انجام دیا تھا۔
14 ستمبر کو کھیلے گئے پاکستان اور بھارت کے مابین میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 127 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 40 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں ان کے بمرا کو لگائے گئے دو چھکے قابل ذکر ہیں۔
صاحبزادہ فرحان کے چھکوں پر سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز و شائقین کی جانب سے دعوی کیا جانے لگا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی پاکستانی بیٹر نے بمرا کو چھکا مارا ہے۔
میرا اور بمرا کا موازنہ بنتا نہیں، وہ اپنے دور کا بہترین فاسٹ بولرہے، وسیم اکرم
تاہم ایسا نہیں ہے، 2014 میں چیمپئنز لیگ میں لاہور لائنز کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی کرکٹر عمر اکمل نے بمرا کو تین چھکے جڑے تھے جو اس وقت ممبئی انڈینز کی جانب سے کھیل رہے تھے۔
پاکستانی ٹیم نے یہ میچ 6 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا، اس میچ میں عمر اکمل نے 18 گیندوں پر 38 رنز بنا کر لاہور کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
When young Bumrah face with Mighty Umer Akmal!#KKRvDCpic.twitter.com/lbn8ZSmOzE
— Rashid Ali (@RashidAliBashir) April 3, 2024
