انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ٹی 20فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔
بھارت کے ابھیشیک شرما بیٹرز رینکنگ میں پہلے نمبرپر براجمان ہیں ، آل راؤنڈرز رینکنگ میں صائم ایوب4درجہ ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
اسی طرح پاکستان کے سفیان مقیم بالرز رینکنگ میں 4درجہ ترقی کے بعد 11ویں پوزیشن آگئے،بالرز رینکنگ میں ابرار احمد نے 11 درجے ترقی کے بعد 16ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
یورو کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
بیٹنگ رینکنگ میں سابق کپتان بابر اعظم 2درجہ تنزلی کے بعد 26 ویں نمبر پرچلے گئے،وکٹ کیپر محمد رضوان 28 سے 33ویں پوزیشن پر چلے گئے۔
