دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منشیات کا استعمال کرنے پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما کے کھیلنے پر پابندی عائد کر دی۔
آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق نیدرلینڈز کے فاسٹ باؤلر ویویان کنگما کا ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ جس کے بعد آئی سی سی نے ان پر 3 ماہ کے لیے میچ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی۔
ویویان کنگما پر تین ماہ کی پابندی آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی۔
آئی سی سی کے مطابق 30 سالہ فاسٹ باؤلر ویویان کنگما کا ڈوپنگ ٹیسٹ 12 مئی کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ورلڈ کپ لیگ 2 کے ایک روزہ میچ کے بعد کیا گیا تھا۔ فاسٹ باؤلر کے نمونوں میں بینزولیکوگونین کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔
ویویان کنگما نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے منشیات کا استعمال مقابلے کے بعد کیا تھا۔
آئی سی سی کی رپورٹ کے ویویان کنگما پر پابندی کے اطلاق کا شمار 15 اگست 2025 سے ہو گا۔ اور اس سزا میں ایک ماہ کی کمی بھی کی جا سکتی ہے اگر وہ ثابت کر دیں کہ انہوں نے اس حوالے سے منظور شدہ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بائیکاٹ یا میچ؟ پی سی بی کا فیصلہ تاحال التوا کا شکار، پاکستان کا اگلا ٹاکرا سر پر آن پہنچا
نیدرلینڈز کے فاسٹ باؤلر کے 12 مئی کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گئے میچ کے علاوہ اس کے بعد کھیلے گئے میچوں میں بھی بنائے گئے ریکارڈ منسوخ کر دیئے۔
