پاپوا نیو گنی میں شدت 6 کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے اوقات میں آیا جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اوردفاتر سے کھلے میدانوں کی جانب دوڑ پڑے۔
زلزلے کا مرکز ساحلی علاقے کے قریب تھا تاہم فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لیکن مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
مختلف شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
ماہرین کے مطابق پاپوا نیو گنی زلزلہ پیٹی میں واقع ہونے کے باعث اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔
