ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کے آئندہ میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم دبئی میں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی پہنچ گئی جہاں کھلاڑیوں نے مصنوعی روشنیوں میں تین گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
ٹریننگ کے دوران بیٹنگ، بولنگ اورفیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کروائی گئیں تاکہ کھلاڑیوں کو فٹنس اور فارم برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔
ادھر آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں بھارتی ٹیم کی بھی پریکٹس جاری ہے، بھارتی ٹیم کا ٹریننگ سیشن شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک شیڈول ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کا سیشن اس سے قبل رکھا گیا تاکہ دونوں ٹیموں کو الگ الگ پریکٹس کا وقت مل سکے۔
بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف دے دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایشیا کپ میں مزید میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بورڈ سطح پر مشاورت کے بعد متوقع ہے۔ کھلاڑی مکمل فٹ اور تیار ہیں، تاہم حتمی اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا جائے گا۔
