انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویوین کنگما پراینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی کے باعث تین ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ لیگ ٹو کے دوران کنگما کا سیمپل لیا گیا تھا جو ڈوپ ٹیسٹ میں مثبت ثابت ہوا، پابندی کا اطلاق 15 اگست سے ہو چکا ہے اوراس دوران کنگما کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
کھلاڑی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے منشیات کا استعمال مقابلوں کے دوران نہیں کیا تاہم ضابطے کی خلاف ورزی پرسزا قبول کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ویوین کنگما کا کیریئراس سے قبل بھی تنازعات کی زد میں آ چکا ہے، سال 2022 میں افغانستان کے خلاف میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ پر انہیں سزا دی گئی تھی۔
آئی سی سی نے اس وقت کہا تھا کہ کنگما نے 31ویں اوور میں گیند کوناخن سے نقصان پہنچایا جس پران پرچار میچز کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
سدرہ امین ون ڈے میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں
ماہرین کے مطابق مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کنگما کے کیریئر کے لیے سنگین خدشات پیدا کر رہی ہے، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور سخت کارروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔
