اے سی سی(asian cricket council) کی انٹرنل تحقیقات مکمل ہوگئیں جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے سب کچھ جان بوجھ کر کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کی بھارتی عہدیداروں کے ساتھ ملی بھگت کے ٹھوس ثبوت سامنے آگئے ہیں ،میچ ریفری نے بھارت سے تعلق رکھنے والے وینیو منیجر کے کہنے پر سلمان علی آغا کو منع کیا۔
سوریا کمار یادیو کو جرمانے سے بچانے کیلئے میچ ریفری نے آپریشن سندوربولنے پر کارروائی سے گریز کیا،میچ ریفری نے عین ٹاس کے وقت سلمان آغا کو مائیک میوٹ کرکے بات سننے کا کہا۔
میچ ریفری نے سلمان علی آغا کو سوریا کمار یادیو سے ہاتھ نہ ملانے کا کہا،آئی سی سی قواعد کے مطابق میچ ریفری براہ راست کپتان یا پلیئرز کو ہدایات نہیں دےسکتا۔
ایشیا کپ کا تنازع ٹرافی کے سٹیج تک پہنچنے کاخدشہ
میچ ریفری صرف ٹیم منیجر کو پیغام دینے کا پابند ہے، سلمان آغا کو 30 سکینڈ پہلے منع کیا گیا۔
