امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے، اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ آور نہیں ہو گا مگر وہ شاید حماس رہنماؤں کا پیچھا کریں گے۔
امریکی صدر نے امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نے دوحہ پر حملوں سے قبل انہیں ذاتی طور پر آگاہ کیا تھا۔
گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے ، امیر قطر
صحافی نے جب امریکی صدر سے پوچھا کہ انہیں حملوں کا علم کیسے ہوا تو انہوں نے جواب دیا کہ ویسے ہی جیسے آپ کو پتہ چلا تھا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی فوج نے انتظامیہ کو اس وقت اطلاع دی تھی جب اسرائیل نے میزائل پہلے ہی داغے تھے اور صدر ٹرمپ کے پاس روکنے کا موقع نہیں تھا۔
