ایشیا کپ میں پاکستان کی ایونٹ کے باقی میچ نہ کھیلنے کی دھمکی پر آئی سی سی نے جواب دے دیا۔ پی سی بی نے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی۔
ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں سپرٹ آف کرکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے پر پاکستان نے آئی سی سی سے رجو ع کیا تھا۔
پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے جواب موصول ہوگیا، ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پی سی بی کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو نہ ہٹانے کی تصدیق کردی ہے۔
اس معاملے پر اسلام آباد میں پی سی بی کے اعلی حکام کا اجلاس ہوا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے سےمتعلق پی سی بی کے اعلی ٰحکام کی ابتدائی مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔
پی سی بی نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں بائیکاٹ اور میچ ریفری کی تبدیلی سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا، اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سی او او سمیر اور سلمان نصیر نے شرکت کی۔
پی سی بی کے ذرائع کے مطابق سی او او پی سی بی سمیر احمد اور سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر بھی اسلام آباد میں ہیں، اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔
پی سی بی کے سخت موقف پر پاکستان کے سامنے اہم تجویز رکھ دی گئی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کو نہ ہٹانے پر قومی ٹیم کی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے رکھی ہے اس بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
