متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ(asia cup) کا سب سے بڑا تنازع اب ٹرافی کے سٹیج تک پہنچنے کاخدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر بھارت 28 ستمبر کو شیڈول ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا تو ایک نیا بحران کھڑا ہو سکتا ہے کیونکہ اے سی سی کے صدر کی حیثیت سے محسن نقوی(mohsin naqvi) فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے مگر بھارتی ٹیم نے عندیہ دیا ہے کہ وہ سٹیج پر محسن نقوی کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔
بھارتی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (bcci)نے اپنے کھلاڑیوں کو آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت دے دی ہے ، اگر دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں دوبارہ آمنے سامنے آتی ہیں تو بھی بھارت مصافحہ سے انکار کرے گا۔
واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد روایتی مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قوانین میں کہیں بھی ہاتھ ملانے کی شرط درج نہیں، یہ صرف نیک نیتی کا ایک عمل ہے، جس پر کسی ٹیم کو مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
بھارت کے ہاتھوں شکست،سعید اجمل نے کیا کہا؟
ایک سینیئر بھارتی عہدیدار نے پی ٹی آئی (Press Trust of India)سے گفتگو میں کہا کہ قوانین کے مطابق کھلاڑی صرف میچ ختم ہونے پر مخالف ٹیم کو مبارکباد دینے کے پابند ہیں، لیکن اس کا مطلب لازمی طور پر ہاتھ ملانا نہیں ہے۔
