قومی اتھلیٹ ارشد ندیم آج ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مدمقابل آئیں گے۔
ٹوکیو میں جیولن تھرو کا کوالیفیکشن راؤنڈ پاکستان وقت کے مطابق 4 بجکر 45 منٹ پر شروع ہو گا۔ اور جیولن تھرو مقابلے کا فائنل 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ارشد ندیم نے اپنی کامیابی کے لیے چاہنے والوں سے دعا کی اپیل کر دی۔
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئنن شپ میں ارشد ندیم اور بھارتی کھلاڑی کے درمیان آج مقابلہ ہو گا۔ جبکہ جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جویلین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے 8 بہترین جویلین تھرور کا فائنل کے لیے انتخاب جمعرات کو شیڈول ہے۔
ارشد ندیم نے کہا کہ میرے لیے دعا کریں تاکہ میں اچھا پرفارم کروں اور فائنل تک پہنچو۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے رواں سال جولائی میں پنڈلی کی انجری کے باعث سرجری کروائی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ ڈائمنڈ لیگ کے مقابلوں سے دستبردار ہو گئے تھے۔ تاہم اب وہ مکمل فٹ ہیں اور میڈیکل ٹیم نے نے انہیں فٹنس کی کلین چٹ دی ہے۔
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق ارشد ندیم نے تربیتی سیشنز میں بھرپور کارکردگی دکھائی ہے۔ اور ان کے کوچز انہیں عالمی سطح پر بہترین نتائج دینے کے لیے تیار قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کے سخت موقف پر پاکستان کے سامنے اہم تجویز رکھ دی گئی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے مایہ ناز جیولن تھرو کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ جن میں بھارت کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیراج چوپڑا بھی شامل ہیں۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایک بار پھر دونوں ہمسایہ ممالک کے کھلاڑی آمنے سامنے ہوں گے، جو شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ بن سکتا ہے۔
ارشد ندیم نے 2022 میں کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ اور وہ پاکستان کے پہلے اتھلیٹ ہیں جنہوں نے جیولن تھرو میں 90 میٹر کی حد کے قریب پھینکنے کی صلاحیت دکھائی۔
