سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہنگامہ کرکٹ ٹورنامنٹ 23 ستمبر 2025 کو شروع ہو گا ، ٹورنامنٹ میں قوانین کو منفرد انداز میں ترتیب دیا گیا ہے۔
“6 اوورز کرکٹ ہنگامہ” ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سعودی عرب کے یوم الوطنی کے دن جدہ میں منعقد ہو گا۔
چیف آرگنائزر ندیم الندوی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایونٹ میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سے دو ٹیمیں دمام، ایک طائف، ایک ینبع، دو تبوک جبکہ 6 ٹیمیں جدہ سے کھیلیں گی۔
قوانین میں کہیں بھی ہاتھ ملانے کی شرط درج نہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ
ٹورنامنٹ میں سات انٹرنیشنل کرکٹرز بھی شامل ہوں گے۔ قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق اور عمر گل مہمان خصوصی ہوں گے، جبکہ صہیب مقصود، سہیل خان، سہیل تنویر،عثمان خان، عماد بٹ پہلی بار براہ راست ٹیموں کا حصہ بن کر کھیلیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایونٹ کو “کرکٹ ہنگامہ” اس لیے نام دیا گیا ہے کیونکہ اس میں کھیل کے قوانین کو منفرد انداز میں ترتیب دیا گیا ہے جیسے کہ چھکا مارنے پر 10 رنز، چوکے پر 6 رنز، جبکہ وائیڈ اور نو بال پر 2 رنز ملیں گے تاکہ میچز مزید دلچسپ اور ہائی اسکورنگ ہوں۔
ایشیا کپ، متحدہ عرب امارات نے عمان کو شکست دے دی
چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ تماشائیوں کے لیے بھی خصوصی قرعہ اندازی رکھی گئی ہے جس کے ذریعے شائقین کرکٹ کو قیمتی انعامات جیتنے کا موقع ملے گا، ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 30 ہزار سعودی ریال ملیں گے۔
