دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کو شکست دیدی۔
ہانگ کانگ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے ، سری لنکا نے ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
ایشیا کپ، متحدہ عرب امارات نے عمان کو شکست دے دی
سری لنکن اوپنرپتھم نسانکا نے 68 رنز جبکہ کسال پریرا نے 20 رنز بنائے ، ہانگ کانگ کی جانب سے یاسمین مرتضیٰ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہانگ کانگ کی طرف سے نزاکت خان نے 51 جبکہ انشی راتھ نے 48 رنز کی اننگ کھیلی۔ سری لنکا کی طرف سے دشمانتا چمیرا نے دو جبکہ ہراسانگا اور داسن شاناکا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
