قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر ردعمل دیدیا۔
ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد بھارتی عوام اور وزیراعظم دنیا میں مذاق بن گئے تھے، مودی پر پریشر تھا ، وہ جنگ بھی ہارے تھے، مودی نے بھارتی بورڈ کو پلیئرز کو ہاتھ نہ ملانے کا کہا۔
قوانین میں کہیں بھی ہاتھ ملانے کی شرط درج نہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ
ان کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد دنیا نے پاکستان کی پاور اور بھارت کو رسوا ہوتے دیکھا۔ کل کے میچ میں بھارت نے اسپورٹس مین اسپرٹ اور جینٹل مین گیم کی دھجیاں بکھیر دیں، پاکستان نے اس معاملے پر زبردست موقف اپنایا۔
واضح رہے دوسری جانب ایشیا کپ میں میچ ریفری کی جانب سے دونوں کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اور ایم سی سی کو تفصیلی خط لکھ دیا ہے۔
