پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن روانہ ہو گئے ، وہ لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ کرائیں گے جبکہ لندن میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف غیرملکی ایئر لائن قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لاہور سے لندن کے لئے روانہ ہوئے، وہ لندن میں تقریباً 2 ہفتے تک قیام کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر دوبارہ قطر پہنچ گئے
یاد رہے کہ کچھ روز قبل قائد ن لیگ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا چیک اپ بھی کرایا تھا، جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی کی گئی تھی، نواز شریف کو پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی۔
