واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکہ کا مضبوط اتحادی ہے۔ جبکہ یورپی یونین کو روس پر پابندیاں مزید سخت کرنا ہوں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا سے بڑی مقدارمیں منشیات امریکہ آ رہی ہے۔ وینزویلا کا گینگ لیڈرز کے ساتھ کھڑا ہونا ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر امریکہ کا مضبوط اتحادی ہے۔ اور اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہو گا۔ شخصیات کو نشانہ بناتے وقت احتیاط کی ضرورت ہے۔ جبکہ اسرائیل بھی ہمارا اتحادی ہے۔ اور دنیا بھر میں امریکی پرچم جلایا جا رہا ہے جو ٹھیک نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی اسرائیلی اقدامات پر نظر رکھنے کیلئے عرب اسلامی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس سے متعلق محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔ یورپ ہمارا دوست ہے لیکن تیل روس سے خریدتا ہے۔ اور امریکہ نہیں چاہتا کہ یورپ روس سے تیل خریدے۔ قدرتی گیس ہو یا سگریٹ روس سے کچھ نہیں خریدنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی روس پر پابندیاں سخت نہیں۔ اسے مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ اور امریکہ اکیلا مکمل دباؤ نہیں ڈال سکتا۔ ہم روس پر مزید سخت پابندیاں لگانے کو تیار ہیں اور یورپی یونین کو بھی ایسا ہی کرنا ہو گا۔
