ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد ایک بار پھر بھارتی طیارے رافیل گرائے کی پوسٹیں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
ایشیا کپ 2025 میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد رافیل طیارے گرانے کے پوسٹیں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ پاکستانی شائقین نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیئے۔
پاکستانی شائقین سوشل میڈیا پر بھارت کو چھ صفر کی یاد دلانے لگے۔ جب پاکستان نے جنگ کے دوران بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے۔ صارفین نے کہا کہ میچ جیتیں یا ہاریں۔ لیکن جنگ تو ہم ہی جیتے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھارتی ٹیم کے ہاتھ نہ ملانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ ابھی تک رافیل گرائے جانے پر ناراض ہیں۔
Breaking news🚨
No handshake between India and Pakistan because India is still angry at Pakistan for shooting down the Rafale jet. pic.twitter.com/UOCAjaDzYw— paty (@_midwicket) September 14, 2025
واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال مئی میں بھارت کے 3 رافیل سمیت 6 طیارے مار گرائے تھے۔ جس پر بھارت کو پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک صارف نے لکھا کہ میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آپ کے رافیل تو واپس نہیں آ جائیں گے۔
No handshake between Pakistan and indian players after the Asia Cup match
It won’t bring back your 6 rafales. pic.twitter.com/HhgJU1vUN8
— King Babar Azam Gang (@BA56_MOB) September 14, 2025
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بھارتی ٹیم کے رویئے پر مایوسی کا اظہار
ایک صارف نے بھارتی کپتان کے کیچ کرتے ہوئے تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ بھائی رافیل پکڑ رہا ہے۔
Bro is catching rafale pic.twitter.com/2TizpdRy55
— Faizan (@faizannriaz) September 14, 2025
