اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی روح کے منافی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ کی کمی دیکھنے کو ملی۔ جو بالکل مایوس کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا کھیل کی روح کے منافی ہے۔ تاہم امید ہے آئندہ فتوحات کا جشن تمام ٹیمیں ساتھ منائیں گی۔
Utterly disappointing to witness the lack of sportsmanship today. Dragging politics into the game goes against the very spirit of sports. Lets hope future victories are celebrated by all teams with grace
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 14, 2025
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بھارتی ٹیم کے رویئے پر مایوسی کا اظہار
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔ اور پھر میچ جیتنے کے بعد بھی بھارتی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ بغیر ڈریسنگ روم میں چلے گئے تھے۔ جو کھیل کے آداب کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
