اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب اختر اور راشد لطیف نے بھی بھارتی ٹیم کے رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنا بڑا پن دکھائیں اور مصافحہ کریں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب اختر اور راشد لطیف نے بھارتی ٹیم پر سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے مصافحہ نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
راشد لطیف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم نے جان بوجھ کا ہاتھ نہیں ملائے۔
واضح رہے کہ بھارتی شائقین کی اکثریت چاہتی تھی کہ بی سی سی آئی اور بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کریں۔ تاہم بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے دوران منفی رویہ اپنایا۔
بھارتی منفی رویہ میچ کے آغاز سے ہی دیکھنے میں آیا۔ جب بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ٹاس کے بعد ہاتھ نہیں ملایا۔
بھارتی ٹیم کی جیت کے بعد تمام کھلاڑی فوری ڈریسنگ روم میں چلے گئے۔ اور پاکستانی کھلاڑیوں سے کسی نے بھی ہاتھ نہیں ملایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کا بڑا مقابلہ ، پاکستانی بیٹرز نے پھر غلط حکمت عملی اپنائی
میچ کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادیو نے ہاتھ نہ ملانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے جان بوجھ کر ہاتھ نہیں ملایا۔
