دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے جسے بھارت نے تین وکٹوں کے نقصان پر 16 ویں اوورز میں پورا کر لیا۔
بھارت کی طرف سے سوریا کمار یادیو نے 47 جبکہ ابھیشک شرما اور تلک ورما نے 31 ، 31 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے تینوں وکٹیں صائم ایوب نے حاصل کیں۔
ایشیا کپ، دبئی میں سبز جھنڈوں کی بہار، پاکستانی چھا گئے
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بیٹرز نے مایوس کن آغاز کیا ،صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے جبکہ محمد حارث 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سلمان آغا نے 12 گیندوں پر صرف تین رنز بنائے۔
فخر زمان 17 جبکہ محمد نواز بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔ صاحبزادہ فرحان 40 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ شاہین آفریدی نے چار چھکے لگا کر33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، بمراہ اور اکسر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
