صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے ائیرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق صدر مملکت مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے کمپلیکس پہنچے ، صدر زرداری پہلے غیرملکی سربراہ ہیں جنہوں نے اس کمپلیکس کا دورہ کیا۔
صدر مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ترمیمی بلوں کی منظوری دیدی
ائیرکرافٹ کمپلیکس میں جے 10 سی طیارے تیار کیے جاتے ہیں اور جے 10 سی نے حالیہ معرکۂ حق میں کلیدی کردار ادا کیا، صدر مملکت نے کمپلیکس کا دورہ بھارت سے جنگ بندی کے 128 ویں روز کیا۔
صدر زرداری نے کمپلیکس میں انجینئرز اور سائنسدانوں سے ملاقات کی ، صدر کو جے 10، جے ایف 17 اور جے 20 اسٹیلتھ فائٹرز، ڈرونز، خودکار یونٹس اور ملٹی ڈومین آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان اور چین کے درمیان جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعاون پر 9 بڑے معاہدے
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جے 10 اور جے ایف 17 نے پاک فضائیہ کو مضبوط بنایا، مئی 2025 کے معرکہ حق اورآپریشن بنیان مرصوص میں ان طیاروں کی کارکردگی شاندار رہی۔
صدرمملکت نے اے وی آئی سی کوچین کی ٹیکنالوجی اور پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت قرار دیا۔
