پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اسپنر ابرار احمد بھی جلد ہی ازدواجی زندگی شروع کرنے والے ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سپنر ایشیا کپ کے بعد دلہن گھر لائیں گے، ابرار احمد کا نکاح ہو چکا ہے، ایشیا کپ کے بعد شادی کی تقاریب کا انعقاد ہو گا، اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ولیمہ کی تقریب ہو گی۔
ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی اہلیہ ان کے والدین کی پسند ہیں اور یہ رشتہ دونوں خاندانوں کی رضامندی سے طے پایا ہے۔
یاد رہے کہ ابرار احمد حال ہی میں قومی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں اور ان کی کارکردگی نے انہیں کرکٹ کے شائقین میں خاصا مقبول بنا دیا ہے۔
