قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاک بھارت میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایشیا کپ میچ میں دباؤ اور شور شرابے کو نظرانداز کرتے ہوئے کھیل کا لطف اٹھائیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ یہ صرف ایک کھیل ہے، ایک ٹیم جیتے گی اور دوسری ہارے گی، دونوں کو دباؤ کو انجوائے کرتے ہوئے ڈسپلن کے ساتھ کھیلنا ہو گا۔
ایشیا کپ، قومی ویمنز ٹیم کا مینز ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو حالیہ سہ فریقی ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد اعتماد حاصل ہے اور ٹیم کو صرف بھارت کو ہرانے کے بجائے ٹورنامنٹ جیتنے کا ہدف رکھنا چاہیے۔
دونوں ممالک کے درمیان چار ماہ قبل ہونے والی جنگ کے بعد یہ پہلا باہمی ٹاکرا ہے اور بھارت نے بائیکاٹ کے مطالبات رد کرتے ہوئے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
