نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی اسپنرز کو بھارتی ٹیم کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔
ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا۔ بھارت کے سابق کرکٹر نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔
سنجے منجریکر نے کہا کہ دبئی کی وکٹوں پر پاکستانی اسپن باؤلنگ اٹیک بھارتی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کا یہ باؤلنگ کمبینیشن پسند آیا۔ کیونکہ یہ بھارت بمقابلہ پاکستان ہے اور میرا خیال ہے یہ اٹیک بھارتی بیٹرز کو کچھ مختلف سوچنے پر مجبور کرسکتا ہے۔
تاہم دوسری جانب سنجے منجریکر نے پاکستان کی بیٹنگ لائن میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی: فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
پاکستان ٹیم حال ہی میں سہ فریقی سیریز جیت کر ایونٹ میں آئی ہے اور ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھی عمان کو 93 رنز سے شکست دی ہے۔
