دبئی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان کی نظریں صرف بھارت کے خلاف میچ پر نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی پر مرکوز ہیں۔
دبئی میں پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کے خلاف ہم بے خوف کرکٹ کھیلیں گے، بھارت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پلیئنگ الیون ہمیشہ پچ کی صورتحال کے مطابق منتخب کی جاتی ہے اگروکٹ خشک ہو تو اسپنرزکو موقع ملتا ہے۔
صائم ایوب نے کہا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کو اعتماد دیتے ہیں اورہم ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کی یاد کچھ خاص نہیں، ٹیم منیجمنٹ کا مشورہ ہے کہ ماضی سے سبق لیں اورفوکس حال پررکھیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو جتوانا سب سے بڑا چیلنج ہے، دباؤ میں رہ کرفتح حاصل کرنا ضروری ہے اوربڑے میچ جیتنے کے لیے ٹیم ورک بنیادی ہتھیار ہے اگرایک پلیئر میچ جتادے تو سب پچھلی ناکامیاں بھول جاتے ہیں۔
پاکستان بھارت کو ایشیا کپ میں ہرا سکتا ہے؟ ایسا ممکن
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
