امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کی چیف میڈیکل انفارمیشن آفیسر ڈاکٹر مارگریٹ لوزواٹسکی کے مطابق چیٹ بوٹس کی صحت کی معلومات اکثر پرانی یا غلط ہو سکتی ہیں.
اے آئی چیٹ بوٹس کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ اپنی صحت کی معلومات حاصل کرنے کے لئے اس کا استعمال کرتے ہیں، لیکن ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹس آپ کے ذاتی میڈیکل ریکارڈز تک رسائی نہیں رکھتے، اس لیے یہ کسی نئے مسئلے، موجودہ بیماری، یا ایمرجنسی کی ضرورت کے بارے میں قابل اعتماد مشورہ نہیں دے سکتے۔
دوپہر کی واک کے جسمانی اور ذہنی صحت پر حیرت انگیز اثرات
ڈاکٹر لوزوواٹسکی کے مطابق فی الحال اے آئی کا سب سے بہتر استعمال معلومات حاصل کرنا ہے، تاکہ آپ اپنے ڈاکٹر سے بہتر سوالات پوچھ سکیں یا ایسے طبی اصطلاحات کو سمجھ سکیں جو آپ کے لیے نئی ہوں۔
تحقیق کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹس اکثر اپنے تربیتی ڈیٹا پر انحصار کرتے ہیں، جو تازہ ترین میڈیکل رہنمائی نہیں کر سکتا، مثال کے طور پر سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول نے حال ہی میں ہر 6 ماہ اور اس سے بڑے افراد کے لیے اپ ڈیٹ شدہ فلو ویکسین کی اپ ڈیٹ سفارش کی، لیکن کچھ چیٹ بوٹس اس معلومات سے باخبر نہیں ہیں۔
صحت کے شعبے میں بڑی کامیابی، اے آئی اور روبوٹ کی مدد سے پہلا پِتّے کا کامیاب آپریشن
ماہرین کے مطابق معروف چیٹ بوٹس وزن کم کرنے کے لیے مینو بھی فراہم سکتے ہیں، لیکن یہ غذائی اجزاء کا توازن صحیح طریقے سے نہیں کرتے، ایک 60 سالہ شخص نے چیٹ جی پی ٹی کی ہدایت پر نمک کی جگہ سوڈیم برومائیڈ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں برومائیڈ زہر پیدا ہوا اور اسے تین ہفتے کے لیے نفسیاتی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت سے حاصل کردہ معلومات کبھی بھی ڈاکٹر کی رہنمائی کا متبادل نہیں ہو سکتی، اے آئی چیٹ بوٹس کے ذریعے دی گئی معلومات پر اعتماد کرنے سے پہلے ہمیشہ ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔
