روزمرہ کی مصروف زندگی میں ہم اکثر اپنی صحت کے لیے وقت نکالنا بھول جاتے ہیں، لیکن صرف چند منٹ کی دوپہر کی واک جسمانی اور ذہنی توازن بحال کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے، یہ عادت توانائی بڑھانے اور نیند کو بہتر بنانے کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
1۔ ذہنی دباؤ میں کمی اور خوشگوار موڈ
تحقیق کے مطابق دوپہر کی واک ذہنی دباؤ اور تھکن کو کم کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے، واک کرنے سے ایسے ہارمونز خارج ہوتے ہیں، جو خوشی اور سکون فراہم کرتے ہیں، اگر یہ واک کھلی فضا خاص طور پر سورج کی روشنی اور سبز ماحول میں کی جائے تو اثرات مزید بہتر ہوتے ہیں، کیونکہ سورج کی روشنی جسم کے حیاتیاتی نظام کو بہتر کرتی ہے اور اچھی نیند میں مدد دیتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر، وزن میں کمی اور انفیکشن کے علاج میں الائچی کے فوائد
2۔ توانائی میں اضافہ
تحقیق کے مطابق دوپہر کے وقت اکثر لوگ تھکن اور سستی محسوس کرتے ہیں، لیکن اس وقت صرف دس منٹ کی واک بھی جسم کو دوبارہ توانائی سے بھر سکتی ہے، واک سے خون کی روانی اور آکسیجن کی فراہمی بڑھتی ہے، جس سے دماغ اور جسم دونوں تازہ دم ہو جاتے ہیں
3۔ جسمانی تندرستی
روزانہ 30 منٹ کی تیز واک شوگر، دل کی بیماری اور فالج جیسے سنگین مسائل کے خطرات کم کرتی ہے، اس کے ساتھ یہ وزن کو قابو رکھنے، ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط کرنے اور خون کی روانی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر کھانے کے بعد واک کرنے سے شوگر لیول قابو میں رہتا ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
جلد، ہڈیوں اور دل کیلئے سیب کتنا فائدہ مند؟ تحقیق نے کیا بتایا
4۔ ذہنی صحت کے فوائد
تحقیق کے مطابق دوپہر کی واک ذہنی دباؤ، ڈپریشن اور ذہنی تھکن کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے، یہ دماغ کی تازگی اور جذباتی توازن قائم رکھتی ہے اور ذہن کو روزمرہ کے دباؤ سے بھی آزاد کر دیتی ہے۔

5۔ بڑھاپے میں تندرستی
واک کرنے والے افراد عام طور پر بڑھاپے میں بھی زیادہ فعال اور تندرست رہتے ہیں، یہ عادت ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ آنے والے کمزوری کے مسائل کو کم کرتی ہے۔
6۔ بہتر نیند
قدرتی روشنی جسم کے سونے جاگنے کے نظام کو متوازن بناتی ہے، جو لوگ باقاعدگی دوپہر میں واک کرتے ہیں، قدرتی روشنی ان کے جسم کے سونے اور جاگنے کے نظام کو متوازن بناتی ہے

