بھارتی اداکارہ پریٹی زنٹا کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی متنازع پوسٹ کا کراچی کنگز نے بھرپور جواب دے دیا۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھارتی اداکارہ پریٹی زنٹا کی فرنچائز پنجاب الیون نے سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ شیئر کی۔ جس میں پاک بھارت میچ کے شیڈول والے پوسٹر سے پاکستان کا لوگو ہی ہٹا دیا گیا۔
متنزع پوسٹ والے پوسٹر میں پاکستان کے لوگو کی جگہ سفید ڈبہ لگایا گیا ہے۔ اور پوسٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا لوگو نظر آ رہا ہے۔

پریٹی زنٹا کی پنجاب کنگز کے اس غیر اخلاقی اقدام کو فینز نے احمقانہ اور اوچھی حرکت قرار دے دیا۔ جس کے بعد پنجاب کنگز کی جانب سے اپنی پوسٹ پر کمنٹس کا سیکشن ہی بند کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی: فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
کراچی کنگز نے الیون پنجاب کی متنازع پوسٹ کے جواب میں ایک تخلیقی پوسٹ شیئر کر دی۔ جس میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو شطرنج کھیلتے دکھایا گیا ہے۔ اور بھارتی کپتان کی تصویر کی جگہ سایہ دکھایا گیا ہے۔ جبکہ ٹیبل پر پڑی ڈیجیٹل گھڑی میں وقت 6 بجے دکھایا گیا ہے۔ جو شاید جنگ میں پاکستان کی جانب سے گرائے گئے 6 بھارتی لڑاکا طیاروں کی جانب اشارہ ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
