دبئی میں کاروباری شخصیت نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ ہے۔
ایسے موقع پر دبئی کی ایک فیکٹری کے مالک اور نامور کاروباری شخصیت انیس ساجن نے اپنی فیکٹری کے محنت کشوں کو ایشیا کپ کے 700 ٹکٹس مفت فراہم کر دیئے۔
انیس ساجن نے اپنی فیکٹری میں کام کرنے والے جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کو ٹکٹس دیئے۔ تاکہ وہ اپنا پسندیدہ میچ براہ راست دیکھ سکیں۔
فیکٹری مالک نے کہا کہ کرکٹ ان کا جنون ہے۔ اور وہ چاہتے ہیں کہ دبئی میں رہنے والے محنت کش بھی اس جوش و خروش میں شریک ہوں۔ اسی لیے انہوں نے ایشیا کپ کے مختلف میچز کے ٹکٹس اپنی فیکٹری کے ملازمین کو مفت تقسیم کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ دلچسپی پاکستان اور بھارت کے میچ میں ظاہر کی گئی اس لیے قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا انتخاب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیموں کا موازنہ، کس کا پلڑا بھاری؟
فیکٹری مالک نے پاکستانی، بھارتی، بنگلا دیشی، سری لنکن، نیپالی اور افغانی محنت کشوں کو نہ صرف ٹکٹس دیے بلکہ ان کے لیے فری پک اینڈ ڈراپ سروس کا بھی انتظام کیا ہے۔
