مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردہلاک ہوگئے ،ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم نے مستونگ میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پرسیکیورٹی فورسز کی تعریف کی،وزیراعظم نے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کوسراہا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ،ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا پھر مدمقابل
وفاقی وزیرداخلہ نے بھی مستونگ میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی،محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کوسراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
