وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی چوک فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ دیا،منصوبے پر تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ فلائی اوور 150 روز کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا ،منصوبہ ایک ارب 49کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا،فلائی اوور کی لمبائی 1034 میٹر اور چوڑائی 11.3 میٹر ہے۔
بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی چوک منصوبہ اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد ونواح کے رہائشیوں کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،ایک کلومیٹر کے فلائی اوور سے ایکسپریس وے اور دوسرے علاقوں کو جانے میں سہولت ہوگی۔
منصوبے کیلئے وزیرداخلہ اور سی ڈی اے کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان 2027 میں ایس سی او سمٹ کی میزبانی کرے گا،اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنائیں گے،تاجکستان نے تحفے میں مختلف اقسام کے پودے دیئے ہیں،شاہراہ دستور کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے کام جاری ہے۔
چند ہفتوں میں شاہراہ دستور کے اطراف میں پھول دیکھنے کو ملیں گے،ریل کار کے مجوزہ منصوبے سے جڑواں شہروں کے مکینوں کو مزید آسانیاں میسر ہوں گی،ماحولیاتی تحفظ کیلئے ای وی ٹرانسپورٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
چارلی کرک کا مشتبہ قاتل گرفتار
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ایکسپریس وے چند ماہ پہلے مکمل ہو چکا تھا، ٹی چوک فلائی اوور سے راولپنڈی ، اسلام آباد کے مکینوں کو فائدہ ہوگا،این ایچ اے کے اس منصوبے پر اب سی ڈی اے کام کر رہا ہے۔
فلائی اوور کا افتتاح 150 دنوں میں کر دیا جائے گا،جو اہداف دیئے گئے ، انہیں اعلیٰ معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کریں گے۔
