ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ اے کے چوتھے میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے عمان کو 93 رنز سے شکست دے دی، محمد حارث میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے اورعمان کو 161 رنز کا ہدف دیا جواب میں عمان کی پوری ٹیم 16.4 اوورز میں صرف 67 رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی اننگزمیں محمد حارث نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 43 گیندوں پر66 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان نے 29 رنز جبکہ فخر زمان ناقابل شکست 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عمان کی طرف سے عامر کلیم اور شاہ فیصل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں عمان کے بیٹسمین پاکستانی باؤلرز کے سامنے ٹک نہ سکے، عمان کی جانب سے صرف حماد مرزا 27 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ باقی بیٹسمین ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکے۔
صائم ایوب، سفیان مقیم اورفہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی، ابراراحمد اورمحمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے گروپ اے میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی جبکہ عمان کو بھاری شکست کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے شانداربلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 66 رنزبنائے جس میں 7 چوکے اور3 چھکے شامل تھے۔
ان کے ساتھ فخرزمان نے 23 رنزکی اننگز کھیلی اورناقابل شکست رہے، اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 29 رنز بنائے جبکہ محمد نواز نے تیزرفتار 19 رنز جوڑے، صائم ایوب کپتان سلمان آغا بغیر رن بنائے آئوٹ،عمان کےعامرکلیم اورشاہ فیصل نےتین تین وکٹیں حاصل کیں۔
ایشیا کپ :پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ بڑھ گئی
سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور محمد حارث، فخرزمان، حسن نوازاور محمدنواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سفیان مقیم اورابراراحمد ٹیم کا حصہ ہیں۔
