پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاء رہنما نعیم حیدر پنجوتھا اور فتح اللہ ایڈووکیٹ کو پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت مل گئی۔ عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ درج مقدمات میں انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔
کیس کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ان کے خلاف اسلام آباد میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے جبکہ یہ دونوں وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اسلام آباد میں ہی وکالت کرتے ہیں۔
جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ اگر یہ وکلاء ہیں تو پھر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟
اس پر وکیل نے جواب دیا کہ چونکہ ایف آئی آر اسلام آباد میں درج ہوئی ہے اور وہاں گرفتاری کا خدشہ موجود ہے، اس لیے براہِ راست اسلام آباد ہائی کورٹ نہیں جا سکتے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پاسپورٹ بندش کے معاملے پر عدالت جائیں گے، شیخ وقاص اکرم
عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزاروں کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ بھی جائیں اور وہاں اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے رجوع کریں۔
