ہنگری کی معروف آئس اسکیٹر ایسزٹر سومباتھیلی نے برف پوش رِنک پر رسی کود کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ صرف 45 چھلانگوں پر مشتمل تھا، تاہم آئس اسکیٹر ایسزٹر نے محض ایک منٹ میں 136 مرتبہ رسی کود کر یہ سنگِ میل عبور کیا، گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم نے ان کے اس شاندار کارنامے کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں اس منفرد چیلنج میں کامیابی حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی کھلاڑی قرار دیا۔
آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں ویپر چیمبر کیا ہے؟
ایسزٹر نہ صرف جونیئر بلکہ سینئر نیشنل چیمپئن بھی رہ چکی ہیں، انہوں نے اپنی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ دیگر آئس اسکیٹرز اور پرفارمرز کو حوصلہ ملے کہ وہ بڑے خواب دیکھیں، اگر ہم بہادری سے آگے بڑھیں تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔
قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد اعزازات حاصل کرنے والی کھلاڑی ایسزٹر نے مزید کہا کہ میں فگر اسکیٹنگ شوز میں ایک نیا اور شاندار ایکرابیٹک عنصر متعارف کرانا چاہتی ہوں، تاکہ کھیل کو مزید دلکش اور متاثر کن بنایا جا سکے۔
