امریکا نے چارلی کرک کے قاتل کی معلومات فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔
امریکی قدامت پسند تجزیہ کارچارلی کرک کا قاتل تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔ ایف بی آئی نے قتل کی تحقیقات میں مشتبہ شخص کیتصویریں جاری کی ہیں۔
ایف بی آئی کی جانب سے چارلی کرک کے قاتل کی اطلاع فراہم کرنے اورگرفتاری میں مدد کرنے والے کو ایک لاکھ ڈالر انعامی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چارلی کا قاتل جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
امریکا کی بھارت اور چین کو روسی تیل خریدنے سے روکنے کی کوشش
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی کو گزشتہ روز یوٹا یونیورسٹی میں تقریرکے دوران گولی ماری گئی تھی۔
ایف بی آئی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کر دی۔
ویڈیو میں مشتبہ حملہ آور فائرنگ کے بعد عمارت کی چھت سے کود کر فرارہوتا ہے، حملہ آور اپنی بندوق اورگولیاں قریبی جنگل میں پھینک گیا تھا جبکہ چھت سے حملہ آور کے جوتوں اور ہتھیلی کے نشانات بھی ملے ہیں۔
