امریکا بھارت اور چین کو روسی تیل خریدنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکا جی سیون ممالک سے بھارت، چین پر زیادہ ٹیرف لگانے پرزور دے گا۔
خودمختاری اور سلامتی پر کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے،قطری وزیراعظم
ٹیرف کا مقصد ماسکو کو یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات پر مجبور کرنا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یورپی یونین سے بھی بھارت، چین پر سو فیصد ٹیرف کی درخواست کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدرنے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خریدنے پر چین اور بھارت پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرے تاکہ ماسکو پر دباؤ بڑھایا جا سکے اور یوکرین میں جنگ کا خاتمہ ہو۔
امریکی صدر نے یہ تجویز واشنگٹن میں امریکی اور یورپی حکام کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ ماہ الاسکا میں ان کی روسی صدرولادی میر پیوٹن سے ملاقات کے باوجود یوکرین میں جنگ بندی کی کوششوں میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہو سکی۔
امریکی ریاست ٹیکساس کی ایئرلائنز کا بوئنگ طیارہ انجن فیل، ہنگامی لینڈنگ
امریکا کی جانب سے پہلے ہی بھارت پر روسی تیل خریدنے پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگا رکھا ہے جس سے کل ڈیوٹیز 50 فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔ دوسری جانب چین جو روسی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے، اس وقت تک ان ثانوی ٹیرف سے محفوظ ہے کیونکہ اس نے واشنگٹن کے ساتھ ایک معاہدہ کر کے اپنی مصنوعات پر عائد نئے محصولات کو 30 فیصد تک محدود کرا لیا ہے۔
