متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ سے قبل ہی دھچکا پہنچا، قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا گردن کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔
پاکستان ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کل ہونے والے پریکٹس سیشن میں گردن کی تکلیف کے باعث زیادہ پریکٹس نہیں کی۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق احتیاط کی غرض سے سلمان علی آغا نے پریکٹس میں حصہ نہیں لیا، تاہم پرامید ہیں کہ وہ عمان کے خلاف پہلے میچ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔
دوسری جانب ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ دبئی کی وکٹ شارجہ سے کافی مختلف دکھائی دے رہی ہے،ایشیا کپ کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔
سفید بال سیاہ کرنے کا جدید طبی علاج دریافت
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین اسپن بالرزموجود ہیں،تمام کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے،ابھی پلیئنگ الیون فائنل نہیں ہوئی ۔
ہماری پوری توجہ ٹیم کی بہتری پر ہے،چیلنجز کا اندازہ ہے،بہترین کھیل پیش کریں گے۔
