دوحہ: قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر پر حملہ، کینیڈا کا اسرائیل کیساتھ تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ
قطری وزیر اعظم نے یرغمالیوں کی رہائی کی مزید کوششوں پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے حماس پر حملے نے یرغمالیوں کا مستقبل تاریک کر دیا ہے۔ اور اب یرغمالیوں کی رہائی ناممکن ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کر کے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا تھا۔
