وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر و قاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف نومبر 2018ء میں وقاص مقصو د نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔
وقا ص مقصود ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے 80 ویں کھلاڑی تھے، اس میچ میں انہوں نے 1.5 اوور کرایا، دو کھلاڑی آؤٹ کئے اور 21 رنزدیے۔
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ وقاص مقصود نے 2011ء سے 2023ء تک 81 فرسٹ کلاس میچ کھیلے،انہوں نے 56 لسٹ اے میچ اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔
ایشیا کپ، بھارت نے ٹی ٹوئنٹی میں نیا ریکارڈ بنا دیا
پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ باؤلر و قاص مقصود کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔
