دنیا کے سب سے مشہور اور دلچسپ ریکارڈز کو محفوظ کرنے والے ادارے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کئی ایسے انوکھے اور دلچسپ ریکارڈز کا اعلان کیا جو اب تک کسی نے قائم نہیں کئے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا بھر کے لوگ اب بھی کئی ایسے انوکھے اور مزاحیہ ریکارڈز قائم کر کے عالمی اعزاز حاصل کر سکتے ہیں، یہ نئی نسل کے لیے اپنی صلاحیتیں منوانے کا سنہرا موقع ہے، اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا کے ریکارڈ ہولڈر بننے کی کوشش کریں۔
معاشی اور سیاحتی اعتبار سے نمایاں دنیا کے 10 سب سے چھوٹے ممالک
دنیا بھر میں انوکھے ریکارڈز کی کتاب کے طور پر شہرت رکھنے والا GWR پہلی بار 27 اگست 1955 کو منظر عام پر آیا تھا، جس کے بعد سے یہ دنیا بھر میں انوکھے، عجیب اور حیران کن کارناموں کے لیے پہچانی جاتی ہے۔
ادارے نے اب کچھ نئے چیلنجز متعارف کرائے ہیں، جنہیں کوئی بھی شخص آزما سکتا ہے، ان میں شامل ہیں:
– ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ وہوپی کشنز پر بیٹھنے کا ریکارڈ
– 10 میٹر تک ڈاک ٹکٹ پھونک کر پہنچانے کا ریکارڈ
– سب سے زیادہ فاصلے پر بوتل فلپ کرنے کا ریکارڈ
– 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ تالی مارنے کا ریکارڈ
– سب سے تیز 400 میٹر بوری ریس مکمل کرنے کا ریکارڈ
– سائیکل کے ذریعے ایورسٹ کی بلندی طے کرنے کا تیز ترین ریکارڈ
منہ سے ٹیبل ٹینس بال 51 بار اچھالنے کا نیا عالمی ریکارڈ
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایڈیٹر اِن چیف کریگ گلینڈے کے مطابق یہ ریکارڈز عوام کے لیے کھلے ہیں، امید ہے کہ آئندہ نسل کے ریکارڈ ہولڈرز ان میں اپنی صلاحیتیں دکھائیں گے۔
