کراچی: ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی حتمی میڈیکو لیگل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کے کپڑوں پر خون کے نشانات ملے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی حتمی میڈیکو لیگل رپورٹ تیار کر لی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے کپڑوں پر خون کے نشانات ملے ہیں۔ تاہم خون کے دھبے سے ناکافی انسانی ڈی این اے ملا۔
ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پر خون کے نشانات تھے۔ جبکہ اداکارہ کی لاش بھی مکمل نہیں تھی صرف ہڈیاں تھیں۔ جو صحیح سلامت تھیں۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے جسمانی اعضا نہیں ملے۔ جس کے باعث وجہ موت معلوم نہیں ہو سکی۔
پولیس ذرائع کے مطابق خون اور ڈی این اے کے حوالے سے کوئی ڈیٹا بینک موجود نہیں۔ اگر ایسی سہولیات دستیاب ہوتیں تو کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہو سکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ نویا نائر کو پھول لے جانے پر آسٹریلوی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، بھاری جرمانہ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش سے کسی قسم کے نشہ آور اور زہریلی چیز کے شواہد نہیں ملے۔
