سابق کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ٹرانی نیشن سیریز جیت کر پاکستانی کھلاڑیوں میں اعتماد آیا ہے ، جو ایک اچھی بات ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی بولنگ لائن بہت مضبوط ہے ، پاکستان کے بلے بازوں نے لمبے رنز نہیں بنائے ،مگر جیت کے اثرات ایشیا کپ میں نظر آئینگے۔
بھارت کے پاس اب وہ کھلاڑی نہیں جو پاکستان سے میچ نکال کر لے جاتے تھے۔ہمارے پاس بھی ویسے کھلاڑی اب نہیں لیکن یہ ٹیم جیت سکتی ہے ۔
وفاقی کابینہ نےگیس کے نئے کنکشن پر عائد پابندی ختم کردی
میچ والے دن پاکستان کی پلینگ الیون کیاہوگی ، بولنگ اٹیک کیا ہوگا،سپنر آپ کتنے ڈالتے ہیں،بیسٹ کمبی نیشن بنا کر پاکستان میچ جیت سکتا ہے۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کسی کا نہیں ہے ، ایک ، دو اوور میں میچ کا نقشہ بدل جاتا ہے۔
یاد رہے پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں 14 ستمبر بروز اتوار کو دبئی میں مدمقابل ہونگے۔
