دنیا کے مشہور ترین ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
ان کی مجموعی دولت 393 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس میں 101 ارب ڈالرکا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے یہ اضافی دولت ایلیسن کوایلون مسک کوپیچھے چھوڑ کرپہلی پوزیشن پرلے آئی ہے۔
ایلون مسک، جو کہ ٹیسلا اوراسپیس ایکس کے بانی ہیں، اب 385 ارب ڈالرکے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔
ایلیسن کی دولت میں اضافے کا باعث اوریکل کی کامیابی اورحالیہ دورمیں مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں اس کی بڑھتی ہوئی مانگ ہے۔
لیری ایلیسن نے اوریکل کے بانی ہونے کے ناطے دنیا کی ٹیکنالوجی دنیا میں انقلاب برپا کیا اوریکل کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ ویلیواوراس کی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں پیش قدمی نے ایلیسن کی دولت میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔
چند ہفتوں کے دوران اسرائیل کے چھ اسلامی ممالک پر حملے
ماضی میں ایلون مسک اور لیری ایلیسن کے درمیان دولت کا فرق کبھی کم تو کبھی زیادہ رہا مگراس بار ایلیسن نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔
