دبئی میں ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔
یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 13.1 اوورز میں صرف 57 رنز بنائے، بھارت کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو اے ای کی بیٹنگ لائن کو مکمل طورپرناکام بنا دیا۔
کلدیپ یادو نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویرن چکرورتی اور شیوام دوبے نے بھی اہم وکٹیں حاصل کیں، بھارت کو 58 رنز کا ہدف ملا، جسے اس نے 4.3 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر مکمل کر لیا۔
شوبھمن گل نے 20 گیندوں پر30 رنزکیاننگز کھیلی،سوریہ کمار یادو نے صرف 2 گیندوں پر7 رنز بنائے اوربھارت کی فتح کو یقینی بنایا۔
یو اے ای کے باؤلرزنے میچ کے آغازمیں کچھ مزاحمت دکھائی لیکن بھارت کے شاندارکھیل نے انہیں میدان میں باندھ کررکھ دیا، بھارت کی جیت کے ساتھ ان کا ایونٹ میں دوپوائنٹ لے کرایک قدم آگے بڑھا۔
یو اے ای کی جانب سے آلشاں شرافو نے سب سے زیادہ 22 رنز بنائے لیکن ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
ایشیا کپ 2025: بھارت کا ٹاس جیت کر یو اے ای کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
بھارت کے باؤلرزنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو اے ای کے بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔
