وفاقی کابینہ نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے گیس کے نئے کنکشن پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے ایل این جی کنکشنز کی منظوری دیدی ، صارفین کو ایل پی جی کے مقابلے میں آرایل این جی 30 فیصد کم لاگت پر ملے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے ملک میں کلائمیٹ ایمرجنسی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری دی،وزیراعظم جلد چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور حکام کے ساتھ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
کابینہ کو سیلابی صورتحال اور نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،کابینہ نے کسانوں کی معاونت اور انفراسٹرکچر کی بحالی کےاقدامات تجویز کیے ،وفاقی کابینہ نے شہداء اور افواج پاکستان کیخلاف مواد کی مذمت کی۔
وزیراعظم نے شرپسند عناصر کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی تضحیک آمیز مہم کا جواب دینا قومی ذمہ داری ہے،کابینہ نے میجر عدنان اسلم شہید کے درجارت کی بلندی کےلیے دعا کی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف نے دوحا میں اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ، امیر قطر، شاہی خاندان اور عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
اجلاس میں ازبکستان، افغانستان اور پاکستان مشترکہ ریلوے فزیبلٹی معاہدے کی توثیق دی گئی ،یہ معاہدہ علاقائی تجارت اور رابطہ کاری کے لیے اہم منصوبہ ہے،وفاقی کابینہ نے ای سی سی، سی سی او آئی جی سی ٹی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی علی پرویزملک نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے آرایل این جی کے نئے کنکشنز کااجرا کیا گیا،آرایل این جی درآمدی ایل پی جی سے 35فیصد سستی ہوگی،ایل پی جی مہنگا ترین ایندھن ہے،پہلے سے درخواست دہندگان کو آرایل این جی پرمنتقلی کاآپشن دیا جائے گا۔
پاکستان دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دے رہا ہے،میجر عدنان اسلم شہید کے درجات کی بلندی کےلیے دعا کی گئی،ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،سیلاب متاثرہ علاقو ں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ایشیا کپ کا مصروف ترین شیڈول ،سری لنکا اور افغانستان نے اعتراضات اٹھا دئیے
اس موقع پر وفاقی وزیرطارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کاجائزہ لیا گیا،وزیراعظم نے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ہٹا کر عوام کوسہولت دی۔
وفاقی کابینہ نے فوری موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کافیصلہ کیا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سےمتعلق چیلنجز اور اقدامات پر 15دن میں رپورٹ پیش کی جائے گی،وزیراعظم شہبازشریف نے چین کاکامیاب دورہ کیا۔
بدقسمتی سے ہم اپنے درختوں اور جنگلات کا تحفظ یقینی نہیں بنا سکے،موسمیاتی تبدیلیوں سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے اس حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔
معرکہ حق میں ہماری فتح میں چین کا بہت اہم کردار تھا،پاک بھارت جنگ کے دوران پوری قوم فوج کیساتھ کھڑی رہی۔
