بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے سابق شوہر بزنس مین سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد میں حصہ مانگا ہے۔
اداکارہ کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی موجودہ اہلیہ پریا سچدیو کپور کے درمیان سنجے کپور کی اچانک موت کے بعد 30 ہزار کروڑ روپے کی جائیداد کا مقدمہ عدالت میں دائر کیا ہے، مقدمے میں سنجے کی والدہ رانی کپور کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
کرشمہ کپور اپنے بچوں کی نمائندگی کرتے ہوئے عدالت پہنچی اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بچوں کو والد کی جائیداد سے ناجائز طور پر محروم کیا گیا ہے، جس پر پریا سچدیو کے وکیل نے عدالت میں کرشمہ پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کرشمہ 15 سال تک کہیں موجود نہیں تھیں، لیکن اب وراثت کا مطالبہ لے کر آ گئی ہیں۔
منہ سے ٹیبل ٹینس بال 51 بار اچھالنے کا نیا عالمی ریکارڈ
مقدمے کے مرکز میں وہ وصیت ہے جس کی تاریخ 21 مارچ 2025 بتائی جا رہی ہے، جس کے مطابق سنجے کپور کی ساری دولت اور اثاثے صرف پریا سچدیو کے نام کئے گئے ہیں اور پریا نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس وصیت کو کئی ہفتے تک چھپائے رکھا اور پھر 30 جولائی کو خاندانی میٹنگ میں پیش کیا۔
واضح رہے کہ سنجے کپور 12 جون 2025 کو لندن میں پولو میچ کے دوران شہد کی مکھی نے کاٹا، جس کے بعد وہ میدان سے نکلے اور اچانک دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے، ان کے آخری رسومات 19 جون کو نئی دہلی میں ادا کی گئیں۔
